ن لیگ کو جو سہولت کاری مل رہی، سب دیکھ رہے ہیں: نیئر بخاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے جو سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ دینا نگران حکومت کا کام ہے۔ مسلم لیگ ن کا ماضی دیکھ لیں وہ ریلیف لینے کے حامل ہیں۔ نگران حکومت اپنی ذمے داری کو سمجھے اور نبھائے ہم نے آئینی راستہ اختیار کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا۔ حکومت کی حد تک ن لیگ کے ساتھ اتحاد تھا، آئندہ انتخابات میں ہم ہر جگہ سے امیدوار کھڑے کریں گے۔ فیورٹ ازم نہیں ہونا چاہئے، ہم نے ہمیشہ غیر آئینی اقدام کی مخالفت کی ہے۔ الیکشن کمشن بھی اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرے۔