• news

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار‘ ایئرکوالٹی4 سو سے تجاوز کرگئی

 لاہور (آئی این پی ) لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ہفتہ کی صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح چار سو سے تجاوزکرگئی، شہر کی مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 368 تک جا پہنچی۔ لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار، جبکہ دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔گارڈن ٹان میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 421 ہوگئی،مال روڑ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 407 ہوگئی،گلبرگ میں 434، پولو گرانڈ کینٹ سب سے آلودہ علاقہ شرح 430 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسموگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن