• news

 جولائی تا اکتوبر ‘ 51 ڈرائیونگ سکول، 126 ٹیسٹنگ سنٹرز ‘ 75 لائسنسنگ کاو¿نٹرز قائم 

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں صوبہ بھر کے چیف ٹریفک افسران کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہواجس میں ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے روڈ سیفٹی، ٹریفک ڈرائیونگ لائسنسنگ، ٹریننگ سکولز کی بہتری کے اقدامات سمیت مختلف امور بارے بریفنگ دی، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تمام ضلعی ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 600 فیصد سے زائد بڑھانے والے ضلعی ٹریفک افسران کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں 800 فیصد اضافہ کرکے تمام اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کی، 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای لائسنسنگ سسٹم ڈاو¿ن لوڈ کرکے گھر بیٹھے ڈرائیونگ حاصل کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران 51 نئے ڈرائیونگ سکول، 126 ٹیسٹنگ سنٹرز اور 75 لائسنسنگ کاو¿نٹرز قائم کئے گئے ہیں، لاہور میں پولیس مرکز لبرٹی اور گارڈن ٹاو¿ن، گوجرانوالہ، مری، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں نئے ڈرائیونگ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ 13255 خواتین سمیت 38259 شہریوں کو پولیس ڈرائیونگ سکولز میں خدمات مہیا کی گئیں، خواتین شہریوں کو خواتین انسٹرکٹرز نے ٹریننگ فراہم کی۔ 564 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز اور 83 جونیئر وارڈنز کو وارڈنز کے عہدوں پر ترقی ملی، آئندہ ترقیوں کیلئے ٹریننگ کورسز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن