50 سالہ مزدور اپنے کوارٹر میں پراسرار طور پرہلاک
لاہور(نامہ نگار)شاد باغ کے علاقے عامر روڈ پر 50 سالہ مزدور اپنے کوارٹر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیاہے۔متوفی کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آجائیں گے۔