فیروز والہ: ٹریفک حادثات ‘کانسٹیبل سمیت 3افراد ہلاک ‘7زخمی
فیروز والہ( نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں کانسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جامکے قریب تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل نوجوان مجاہد عارف کو روند ڈالا جو موقع پر جاںبحق ہو گیا۔ ڈرائیور فرار ہو گیا‘ صدر پولیس نے متوفی کے بھائی شاہد عارف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔کانسٹیبل مجاہد عارف پی سی فاروق آباد میں تعینات تھا ۔لاہور روڈ پر بائی پاس کے قریب تیر رفتار بس کی زد میں آکر خاتون سلمیٰ بی بی جاں بحق ہو گئی۔ کوٹ پنڈی داس کے قریب لاہور سے فیصل آباد جانےوالی ٹرین سے گر کر 30 سالہ نامعلوم نوجوان ہلاک ہو گیا‘ فیکٹری ایریا پولیس نے نعش ہسپتال بھجوا دی۔ شاہدرہ کے قریب لاہور سے سیالکوٹ جانے والے ٹرین سے گر کر ایک نوجوان مبارک علی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لاہور روڈ پر ویگن الٹ جانے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔