بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والا ایک اور اشتہاری ائیر پورٹ سے گرفتار
لاہور(نامہ نگار) قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ایک اور اشتہاری ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشتہاری ارسلان علی شہری قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، پنجاب پولیس نے اشتہاری ارسلان علی کے کوائف پرویزنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کروائے اور ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کےساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کی گرفتاری کیلئے فالو اپ جاری رکھا اور بالآخر فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل اشتہاری ارسلان علی کو گرفتار کر لیا گیا جسے متعلقہ ضلع کی پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 128 خطرناک اشتہاریوں کو امریکہ، یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لا چکی ہے۔