بھارت‘ انگلینڈ آج لکھنو میں مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں آج میزبان بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں لکھنو میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ بھارت کی ٹیم پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس کےساتھ دوسرے دفاعی چیمپئن انگلینڈ پانچ میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کےساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ۔