• news

پی سی بی کے بڑے بابر اعظم کو نظر انداز کرنے لگے ‘ راشد لطیف کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے ٹیم کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔بابر اعظم مسلسل دو روز سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو میسج بھیج رہے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کے تینوں بڑے انہیں جواب دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ ذکا ءاشرف، سلمان نصیر اور عثمان واہلہ بابر اعظم کے بھیجے گئے میسجز کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ انہوں نے جو سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیے ہیں وہ مانے نہیں جائیں گے اور کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ سائن کرنا ہونگے۔ ورلڈکپ کے بعد بہت ساری کہانیاں سامنے آئیں گی تاہم پی سی بی نے تاحال راشد لطیف کے بیان کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن