سلو اوور ریٹ ‘قومی ٹیم کو جرمانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈکپ میںجنوبی افریقہ سے شکست کےساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا۔ ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز پیچھے تھی اور آئی سی سی رولز کے مطابق ہر اوور پر 5 فیصد میچ فیس کی کٹوتی ہوتی ہے۔پاکستانی کپتان بابراعظم نے جرمانہ قبول کرلیا۔