• news

اسرائیل کے وزیراعظم نے کڑی تنقید کے بعد متنازعہ ٹو یٹ پر معافی مانگ لی

یروشلم ( نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا میں غلط تھا۔ جو باتیں میں نے کہیں وہ مجھے نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا میں معذرت خواہ ہوں اور سکیورٹی اداروں کے تمام سربراہان کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متنازعہ ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو نے اپنی ٹویٹ میں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی ناکامی پر سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن