• news

بنگلہ دیش میں وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کی ملک گیر ہڑتال، بی این پی کا سیکرٹری جنرل گرفتار

ڈھاکہ (انٹر نیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز نے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔ بی این پی اور جماعت اسلامی نے گزشتہ روز ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ گزشتہ روز کے مظاہروں کے بعد بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن