• news

ہسپتالوں کے باہر سے ٹیسٹ پربرہمی، شہریوں کو پیسے واپس کرنے کا حکم، اپ گریڈیشن تیز کی جائے: محسن نقوی

لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) جنرل ہسپتال اور میو ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں نے بھی سپیڈ پکڑ لی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے جنرل اور میو ہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ ایمرجنسی بلاک اوراولڈ بلڈنگ، وزیراعلیٰ نے دونوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے اولڈ بلاک اور نیو بلاک میں آپریشن تھیٹرز کی تعمیر وبحالی کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اتاری گئی اشیاءخصوصاً اے سی،لائٹس، پنکھوں او ربیڈز کا ریکارڈ مرتب کرنے کاحکم، انہوں نے کہا کہ تمام آلات اور اشیاءکی انیونٹری تیار کی جائے۔ تعمیراتی کام کے دوران بیڈز او ردیگر اشیاءکو محفوظ جگہ پر سٹورکیاجائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اعلیٰ معیار کی وائرنگ کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں شہری کی شکایت پر ٹیسٹ باہر سے کرانے پر برہمی کا اظہار کیا اورہسپتال انتظامیہ کو ٹیسٹ کے پیسے شہری کوواپس کرنے کاحکم دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی جنرل ہسپتال کے دورے کے بعد میو ہسپتال پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے3شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال اورگنگارام ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ تعمیراتی کام کے دوران اشیائ کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہ کرنا غفلت ہے۔15 روز سے کام جاری ہونے کے باوجوداتاری گئی اشیائ کومحفوظ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اتاری گئی اشیائ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈینٹل بلاک کے ڈیزائن پر نظر ثانی، ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کی اورکہاکہ اپ گریڈیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں رواں مالی سال 2023-24کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت، عوام، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر اور لاہور میں تعینات قونصل جنرل کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بھی خوشی کا باعث ہے۔ ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم ا سلامی ملک ہے،ترکیہ کی ترقی کیلئے ترکیہ کی عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن