• news

بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا ‘انگلینڈ کو مسلسل پانچویں شکست‘ ورلڈ کپ سے آﺅٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ انگلینڈ کی 6 میچز میں یہ پانچویں ہار ہے۔ لکھنو¿ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے 9 وکٹوں پر 229 رنز بنائے۔ روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا۔ 26 کے مجموعے پر شبمن گل 9 رنز جبکہ ویرات کوہلی 9 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ شیریاس آئیر 4 رنز بنا کرچلتے بنے۔کے ایل راہول 39 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔بھارتی کپتان روہت شرما 87 ‘ سوریا کمار یادیو 49 اور جسپریت بمراہ 16 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔جدیجہ نے 8 اور محمد شامی نے ایک رن بنایا، کلدیپ یادیو 9 رن بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ڈیوڈ ولی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔230 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 34.5 اوور میں 129 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوگئی۔لیام لیونگسٹن 27 ، ڈیوڈ ملان 16 اور معین علی 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جونی بیئرسٹو 14، جوز بٹلر اور کرس ووکس 10،10 رن بناسکے، جو روٹ اور بین سٹوکس صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد شامی نے 4 ، جسپریت بمراہ نے 3 جبکہ کلدیب یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت پوائنٹس ٹیبل پر 6 میچوں میں 12 پوائنٹ کےساتھ سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن