اہل غزہ و فلسطین ایک طاقتور، ظالم ، وحشی دشمن کےخلاف جہاد کر رہے ہیں:حافظ ادریس
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں منعقدہ نیشنل لیبر فیڈریشن کی کل ملکی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ و فلسطین کسی مادی سہارے یا مسلم ممالک کی امداد کے بغیر ایک طاقتور، ظالم اور وحشی دشمن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ایک جانب دنیا کی ساری باطل قوتیں اور صلیبی و صہیونی فوجیں مہلک اسلحے سے لیس ہیں اور دوسری جانب غزہ کے چند ہزار نہتے مجاہدین ہیں۔ اب تک ہزاروں شہادتیں ہو چکی ہیں۔ پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، نہ علاج کی سہولت ہے، نہ دوا، نہ دانہ پانی ہے، نہ بجلی و مواصلاتی رابطے مگر ان غیرت مند اہل ایمان نے باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔