آئین سے لفظ اقلیت خارج کرنیکی تجویزاسلام دشمنی ہے:تحفظ ختم نبوت الائنس
لاہور( خصوصی نامہ نگار) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،جماعت اسلامی، جمعیت علماءاہلسنت، مسلم لیگ(علماو¿مشائخ) ، عالمی تبلیغ دعوت الحق،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ، چاروں مسالک علماءکونسل،مجلس احراراسلام اورخاکسارتحریک کے رہنماو¿ں پیرسلمان منیر،علامہ محمد ممتاز اعوان، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،مفتی غلام حسین نعیمی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ تنویرالحسن نقوی احرار،قاری محمدحنیف حقانی ، ڈاکٹرماجدخاکسار،مفتی محمداسعدنیاز اورحافظ محمدمنسوب رحیمی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگرعالمی ختم نبوت کانفرنس کے جاری کردہ تحفظ ختم نبوت وردِفتنہ قادیانیت کے ضمن میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیاہے اور1973ءکے متفقہ آئین پاکستان میں انسدادفتنہ قادیانیت قانون پر مکمل ومو¿ثرعملدرآمدکرانے اورقادیانی فتنہ کی بڑھتی اسلام وملک دشمن سرگرمیاں روکنے کامطالبہ کیاہے۔ تحفظ ختم نبوت الائنس نے آئین سے لفظ اقلیت خارج کرنیکی تجویزکوسراسراسلام دشمنی وبدترین قادیانیت نوازی قراردیکراسے یکسر مسترد کرنیکااعلان کیاہے۔