• news

فلسطین میں ہونیوالی جارحیت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے: پاکستان سنی تحریک 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام اسرائیلی بدترین جارحیت کے خلاف صوبائی سیکرٹریٹ نز د پیر مکی میں صدائے فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاءسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی ، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی سلیم نقشبندی ، علامہ محی الدین جلالی نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونیوالی جارحیت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔فلسطین کا درد پوری دنیا محسوس کررہی ہے۔ عالمی انسانیت کے علمبرداروں نے تعصب کا کالا چشمہ پہن رکھا ہے۔فلسطینی عوام پر بمباری ہزاروں شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ہی نہیں پوری ا±مت مسلمہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کررہی ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ کئی دھائیوں سے بربریت کی جارہی مگر کسی نے اسرائیل کو روکنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے۔ عالمی قوتوں نے اسرائیل کو جنگی جرائم میں سزا اور ہزاروں مسلمانوں کی شہادت کا انصاف نہیں دلایا تو پھر امریکہ اور اسرائیل کا وجود ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا۔ دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو طاقتور ممالک کو انصاف کی بالادستی قائم کرنا ہوگی،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فلسطین اور کشمیر کے عوام کو حق آزادی دینا ہو گی۔ اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری ، مولانا شفقت جمیل نقشبندی ، محمد مختار علی قادری، محمد بشارت جلالی، محمد سعید قادری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن