42 ممالک میں مقیم وفد کا بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں جناح ہاو¿س کا دورہ
لاہور (نیوز رپورٹر) 42 ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بڑے وفد نے بیرسٹر امجد ملک (برطانیہ ) کی قیادت میں جناح ہاو¿س کا دورہ کیا۔ ان ممالک میں برطانیہ، سپین، آسٹریلیا، سعودی عرب، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، ترکی، سویڈن، ساو¿تھ کوریا اور ساو¿تھ افریقہ شامل ہیں۔ وفد نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گہرے رنج اور کرب کا اظہار کیا۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعات سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ لاکھوں سمندر پار پاکستانیوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ اورسیز کمیونٹی کے لیڈرز کا کہنا تھا کہ سیاسی دہشت گردی کے خلاف ہمیں زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنانی ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں ملزمان کے ٹرائل میں سنجیدگی اور سرعت سے کام لیں۔ ایک مقرر نے کہا کہ معزز جج خود ایک دفعہ جناح ہاو¿س کی حالت دیکھیں اور فیصلہ کریں آیا کہ ایسے قومی مجرم کسی نرمی اور رعایت کے مستحق ہیں؟۔ جناح ہاو¿س میں مچائی گئی تباہی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی دیکھ کر یہی کہتے ہیں کہ ان ملزمان کے تیز اور یقینی ٹرائل سپیشل کورٹس میں ہونے چاہئیں۔ قائدِاعظم کے ورثہ، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت برتنا پاکستان کی سا لمیت کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔