• news

اسرائیل کی غزہ پر ظلم کی انتہا ،عالمی قوتیں کا کردار قابل افسوس :عبد الغفار روپڑی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسرائیل نے غزہ پر ظلم کی انتہا کردی۔ عالمی قوتیں کا کردار قابل افسوس ہے۔ او آئی سی فلسطین کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کا اعلان کرے۔ ملک میں بحران کا حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث پاکستان کی مجلسِ شوریٰ وعاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اسرائیل نے فلسطین کی زمین پر قبضہ اور ظلم وبربریت کو جاری رکھ کر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا اور انکی املاک کو تباہ کرکے ہٹھ دھرمی اور سفاکیت کو جاری رکھا ہوا ہے۔ عالمی قوتوں کا ضمیر مردہ ہو چکا۔ اسرائیل نے غزہ پر زمینی بحری اور فضائی حملوں سے بارود کی بارش کرکے غزہ کی عوام کو مفلوج کر دیا ہے اور غزہ کا دنیا سے رابطہ ختم ہو گیا ہے جس پر پوری دنیا کے مسلمان تشویش پائی جارہی ہے۔ حافظ عبد الغفار روپڑی اور پروفیسر عبد المجید نے سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے ہمیشہ آزاد فلسطین کی حمایت کی ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں سعودی عرب کی طرف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن