بنگلہ دیش کے مداح نے قومی ٹیم کی شکست پر چہرے پر جوتا مارلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ نے دوسرا اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تو بنگال کا ایک مداح جذباتی ہوگیا اور اپنے چہرے پر جوتا مار لیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود بنگال شائقین کرکٹ انتہائی جذباتی نظر آئے تاہم ایک مداح نے تو اس شکست سے دلبرداشتہ ہوکر اپنا سر اپنے ہی جوتے سے پیٹ ڈالا۔میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدر لینڈ سے شرمناک شکست کے بعد بنگال ٹائیگرز کے ایک مداح نے اپنی ٹیم کو سخت برا بھلا کہا اور پھر اپنا جوتا اتار کر اپنے چہرے پر ہی مارنے لگا جس سے اس کی شدید مایوسی کا اظہار ہوا۔