پاکستانی کرکٹرزکے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے شروع کردیئے ہیں۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں موصول ہوگئی ہیں اور کھلاڑیوں نے دستخط کرنا شروع کردیئے ہیں۔ کنٹریکٹ میں تاخیر کھلاڑیوں کے تحفظات کی وجہ سے ہوئی تھی، دستخط کے بعد کھلاڑیوں کی ادائیگیاں جلد شروع ہو جائیں گی۔ کنٹریکٹ صفحہ نہیں بلکہ کئی صفحات پر مشتمل ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو ہر صفحہ پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔