غازی علم دین شہید کا یوم شہادت کل منایا جا ئے گا
لاہور(کلچرل رپورٹر )غازی علم دین شہید کا یوم شہادت کل(31اکتوبر کو) منایا جا ئے گا۔ غازی علم دین شہید نے 16 اپریل 1929میں بنی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا۔ انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔ واضح رہے کہ غازی علم دین شہید کو مقدمہ قتل میں 31اکتوبر 1929کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں ان کی بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔