• news

سموگ کا راج‘ حد نگاہ میں کمی‘موٹروے بند ‘لاہور بدستور آلودہ ترین شہر

لاہور ( این این آئی‘اے پی پی) لاہور میں سموگ کا راج ، حد نگاہ میں کمی آگئی جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کو ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سموگ کا راج ،فضائی آلودگی کی شرح میں خطر ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 488 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور کی آلودگی میں پہلی پوزیشن برقرار رہی۔فیز8ڈی ایچ اے 501،مراتب علی روڈمیں شرح 495،یو ایس قونصلیٹ 434،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 416ریکارڈ کی گئی۔ موٹروے پولیس کودھند کی وجہ سے ایم ٹولاہور تا شیخوپورہ بند کرنا پڑی۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے بتایاکہ اتوار کی صبح دھند نے موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ تک اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے پر ایم ٹو کے اس حصے کو 2گھنٹے سے زائد وقت تک ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا تاہم ساڑھے 8بجے کے قریب حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹروے کوٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن