• news

فلسطین کے معاملے پر امت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی: سعد رضوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں آج پوری امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی کوفیوں کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تمام اہلِ اقتدار غزہ کے مظلوم لوگوں کے لیے اس لیے آواز بلند نہیں کر رہے کیونکہ ا±نہیں امریکہ نے کہا ہے کہ آواز نہ بلند کرنا ورنہ آئی ایم ایف ڈالردینا بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لالچی حکمرانوں نے اپنا پیٹ منتخب کیا ہوا ہے۔ اگر دل کو منتخب کیا ہوتا تو پھر دل کہتا کے رسول اللہ کے غلامو! اٹھو اور فلسطینیوں کی مدد کو پہنچو۔ آج تمام مساجد، میڈیا چینلز، حکمرانوں اور بااثر اداروں کی زبان پرصرف ’الجہاد الجہاد‘ کا لفظ ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں نے اپنے بچوں کو محض مغربی تعلیم سے روشناس کرایا اور آج یہ بچے اسلام کے افکار کے بجائے اہل مغرب کے افکار کے حامل نظر آ تے ہیں۔ اس بات سے کوئی انکاری نہیں کہ اسلام اقلیتوں کا تحفظ کرتا ہے مگر اسلام مسلمانوں کا تحفظ بھی کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف آیا نہیں ہے بلکہ پاکستان میں دین کا راستہ روکنے کے لیے لایا گیا ہے لیکن محمد عربی کے دین کو تخت پر آنے سے اب کوئی روک نہیں سکتا۔ 50 روپے کے اشٹام پر باہر بھاگنے والا آ کر کہتا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہاں سے شروع کروں۔ تم ''قرض اتارو ملک سنوارو'' مہم سے شروع کرو اور پچاس روپے کے اشٹامپ پیپر پر ختم کرو۔ حکمران نے قوم کی بیٹیوں کو اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ وہ بھوک کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن