اسلام آباد مےں دو نئے چک ڈےم بنانے کی تےارےاں شروع
اسلام آباد (وقار عباسی /وقائع نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد مےں پےنے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے اور مستقبل مےں نئے سےکٹر ز کو ان مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لےے سی ڈی اے نے اسلام آباد مےں دو نئے چک ڈےم بنانے کی تےارےاں شروع کردی ہےں سی ڈی اے نے راول ڈےم اور سملی ڈےم کے سورسز پر چک ڈےمز کی تعمےر کے لےے نےسپاک کی بطور کنسلٹنگ خدمات حاصل کرلی ہےں کسنسلٹےنسی کے لےے سی ڈی اے بورڈ نے 4کروڑ روپے کی منظوری دےدی ہے نوائے وقت کو دستےاب دستاوےز کے مطابق سی ڈی اے انتظامےہ نے اسلام آباد مےں مستقبل قرےب مےں پےنے کے صاف پانی کی کمےابی کو پورا کرنے اور نئے سےکٹرز کی آباد کاری کو سہل بنانے کے لےے دو نئے ڈےمز بنانے کی فزےبلےٹی پر کام شروع کردےا ہے اور اس ضمن مےں سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بعد سسٹڈی کے لےے نےسپاک کی بطور کنسلٹنٹ خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہےں ۔