• news

افغانستان سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل دوڑ میں شامل ‘ آج پاکستان ‘بنگلہ دیش میچ 

لاہور +پونا(سپورٹس رپورٹر+نیٹ نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دیا۔سری لنکا کی ٹیم 49.3 اوور میں 241 رن بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔افغانستان کی ٹیم نے 242 رن کے ہدف کے تعاقب میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور 242 رن کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔انگلینڈ اور پاکستان کے بعد سری لنکا کو بھی شکست دے کر افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔افغان ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے، افغانستان نے پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ افغانستان نے 3 سابقہ عالمی چیمپئنز کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن