بھارت کو سبکی: کینیڈا ریفرنڈم میں آزاد خالصتان کے حق میں 2 لاکھ ووٹ
وینکوور (انٹرینشنل ڈیسک) کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں خالصتان سے متعلق ریفرنڈم میں 2 لاکھ ووٹر حصہ لیں گے۔ ریفرنڈم کا انعقاد وینکوور کے سب سے بڑے گردوارے گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا جس میں 65 ہزار سے زائد سکھوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ 29 اکتوبر کو صرف ان لوگوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی جو 10 ستمبر کو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے تھے۔ اس اقدام سے بھارت کو سبکی ہوئی ہے۔