• news

سندھ: 16 اضلاع میں مختلف کیٹیگریز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 5 نومبر کو ہونگے

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ کے 16 اضلاع میں 5 نومبر کو مختلف کیٹیگریز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ان اضلاع میں کونسلز کی 25 نشستوں پر 116 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے 182 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ پ±رامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن