• news

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا‘ سونا1200 روپے تولہ سستا

کراچی(کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کے اضافہ سے 280.47 روپے سے بڑھ کر 280.95 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کے اضافے سے 281.50 روپے سے بڑھ کر 282.50 روپے پر ہوگئی۔ اسی طرح یورو کی قدر 1 روپے کے اضافہ سے 297 روپے سے بڑھ کر 298 روپے ہوگئی۔ برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت 344 روپے پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سعودی ریال کی قیمت 40 پیسے کے اضافہ سے 75.50 روپے سے بڑھ کر 75.90 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب اماراتی درہم 30 پیسے کی تیزی سے 79.20 روپے سے بڑھ کر 79.50 روپے پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کے کمی سے 1 لاکھ 81 ہزار 842 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2012 ڈالر کی اونس ہوگئی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے پر مستحکم رہی۔ 

ای پیپر-دی نیشن