بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ کی تیاریاں
اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی، سرکاری ڈسکوز نے اضافی اخراجات کی وصولی کیلئے نیپرا کو درخواست دی۔ ڈسکوز کی ٹیرف میں ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے، کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے جبکہ مرمتی اور آپریشن کی مدمیں 4 ارب 61 کروڑ روپےاضافی وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدمیں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی سسٹم کے استعمال کی مدمیں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔ نیپرا حکومتی ڈسکوز کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کےبعد حتمی فیصلہ کریگی۔