ملکی ترقی و استحکام کیلئے مسیحی بھائیوں کی خدمات ناقابل فراموش:گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آج یہاں گورنر ہاﺅس لاہور میں ڈائریکٹر نیشنل کرسچن نیشنل ایوارڈ نتھانیل گل کے زیراہتمام تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مسیحی بھائیوں کی قربانیاں اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ہمیں باہمی رواداری اور محبت کے رشتے مزید مضبوط و مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاﺅس کے دروازے اقلیتی برادری کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سینیٹر کامران مائیکل(سیاست)پاسٹر جان اے ڈی(مذہب)ڈاکٹر سائمن الفریڈ(صحت)جیسبر عاشق(میڈیا)ڈاکٹر نیر فردوس(تعلیم)اے ڈی چوہدری(وکالت)شوکت مسیح(اسسٹنٹ کمشنر)زکریاہ یوسف(پولیس)مسز نازش اختر(گورنمنٹ سروس) اورعمون عمانویل(گورنمنٹ سروس)شامل تھے۔دریں اثنا، گورنر پنجاب نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت پراظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔(آمین)