• news

 فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سی پی آر پر تربیتی سیشن کا انعقاد

لاہور ( نیوز رپورٹر )کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (ایف جے ایم یو) لاہور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے تعاون سے ہینڈز اونلی سی پی آر پر (HANDS-ONLY CPR)پر مشتمل تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور تربیتی سیشن کا افتتاح کیا۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم پروفیسر ابراراشرف (اے ایچ اے سینئر ریجنل فیکلٹی) ڈاکٹر محمد عمر (اے ایچ اے ریجنل فیکلٹی) اور ڈاکٹر حسن مسعود گوندل (اے ایچ اے انسٹرکٹر)کی مدد سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ، پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، چیئرپرسن شعبہ طب/ڈین نرسنگ/ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبیر ، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم ، فیکلٹی ممبران، طالبات اور پیرا میڈیکل سٹاف ممبر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پروفیسر کامران خالد خواجہ نے شاندار انداز میں فرضی مشق کا مظاہرہ کیا اور تربیتی سیشن کے شرکاء نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد عام لوگوں میں سی پی آر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن