• news

 اسحاق ڈار کو لیڈر آف دی ہاو¿س بنانے کانوٹیفکیشن سامنے لایا جائے:رانا فاروق سعید

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں لیڈر آف ہاو¿س بنانے پر شدید نکتہ چینی کرتے کہا کہ نگراں حکومت کیسے منتخب حکومت کا مینڈیٹ استعمال کر سکتی ہے۔ نگران اب کھلم کھلا (ن )لیگ کی سہولت کاری کر رہے ہیںجس کا چیف الیکشن کمشنر کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اسحاق ڈار کی بطور لیڈر آف دی ہاو¿س کوئی نوٹیفکیشن کیا گیا ہے تو سامنے لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن