• news

گورنر پنجاب کا دورہ شیخوپورہ‘ جاوید لطیف سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے شیخوپورہ کا مختصر دورہ کیا‘ ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی اقامت گاہ پر آئے اور انکے چھوٹے بھائی میاں اختر لطیف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔گورنر پنجاب نے وہاں موجود شہریوں کےساتھ ملکر مرحوم کی روح کے اصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر لیگی رہنما ملک اشتیاق ڈوگر میاں رفاقت علی،ملک پرویز اقبال، میاں منور اقبال میاں انور لطیف،میاں ذیشان پرویز و دیگر موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن