سیاسی جماعتیں آئندہ الیکشن میں تعلیمی ریفارمز ترجیحاً شامل منشورکریں‘ عامر جعفری
لاہور (کامرس رپورٹر)غزالی ایجوکیشن فاو¿نڈیشن اور سوسائٹی فار ایکسیس ٹو کوالٹی ایجوکیشن کے زیر اہتمام آمدہ الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ممکنہ تعلیمی اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں پارٹیوں کے نمائندگان اورممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور میں تعلیم سے متعلق ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں شرح خواندگی کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاو¿نڈیشن سید عامر جعفری اور ساقی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زہرہ ارشد نے شرکاء پر زور دیا کہ ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنی پارٹیوں کے توسط سے بھرپور کردار ادا کریں۔ راو¿نڈ ٹیبل کانفرنس میں رانا مشہود، میاں عمران مسعود، بیرسٹر عامر حسن، راجہ یاسر ہمایوں، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر عرفان شجاع، سعدیہ سہیل رانا، بشریٰ انجم بٹ، ڈاکٹر نظام، ڈاکٹر طلعت شجاع، جاوید ملک، پروفیسر نعیم مسعود، سلمان عابد اور دیگر شریک تھے۔