• news

دیانتدار قیادت اورمعاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں: ضیاء الدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دیانتدار قیادت اورمعاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں۔دیانتدار قیادت اور معاشی استحکام لازم و ملوزم ہیں۔ نگران حکومت مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکومتی دعوو¿ں کے باوجود پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے ثمرات عوا م تک منتقل نہیں ہوئے۔قرضے حکمرانوں نے لیے ہیں لیکن کمرتوڑ مہنگائی کے ذریعے غریب کا خون نچوڑ کر وصول کیا جا رہا ہے۔شہر بھر میں گراں فروشی اپنے عروج پر ہے، انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، حکومتی جاری کردہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر عملدار آٹے میں نمک برابر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن