کاہنہ:ٹیچرز کابچی پر تشدد ،دانت ٹوٹ گئے،والدین کو دھمکیاں،پولیس خاموش
کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ آہلو وائی گلی میں واقع گورنمنٹ گرلز سکول روڈے شاہ میں ٹیچرز شازیہ نے بچی پربے پناہ تشدد کیا جس سے بچی کا دانت ٹوٹ گیا۔ بچی کی والدہ نے جب ہیڈ مسٹریس زیبا بشیر سے بات کی تو ہیڈ مسٹریس نے الٹا والدین کو دھمکیاں دینا شروع کر دی اور والدہ کو اور بچی کو دھکے مار کر سکول سے نکال دیا۔تھانہ کاہنہ میں ٹیچرز شازیہ اور پرنسپل زیبا کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست دی جائے۔ ٹیچرز شازیہ کے شوہر نے پولیس کے سامنے قتل اور جان سے ماردینے کے دھمکیاں دینا شروع کر دی۔جبکہ پولیس سب انسپکٹر کرامت سارا ماجرہ خاموشی سے دیکھتے رہے اور کوئی کاروائی نہ کی۔والدین پر صلح کیلئے دباو ڈال رہے ہیں۔