• news

فلسطین پر بلائے اجلاس میں وزراءکی عدم شرکت شرمناک، رضا ربانی

ایوان بالا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور قتل عام پر شدید تنقید کی گئی، فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد پر بحث کا آغاز ہوا، نگران حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک کے سربراہوں کی تعیناتی کا معاملہ بھی سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں اٹھایا۔ وزراءکی ایوان میں عدم حاضری پر بھی رضا ربانی نے تنقید کی تو چیئرمین سینٹ نے نگران وفاقی وزیر خارجہ کو فوری ایوان میں بلانے کی ہدایت کی۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایوان بالا کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اجلاس میں وزراءکی عدم شرکت شرمناک ہے۔ کیا نگران حکومت کسے خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سینٹ اجلاس میں شرکاءنے کھل کر فلسطینیوں کی حمایت میں جذباتی تقاریر کیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج پر بیٹھے بی این پی (مینگل) کے لوگوں کا مطالبہ بھی ایوان میں اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن