• news

آئی جی کا کھلی کچہری،شہریوں و ملازمین مسائل پر ریلیف کے احکامات جاری

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کی اور ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا تمام سپروائزری افسران شہریوں کی درخواستوں پر ترجیحی اقدامات میں تیزی لائیں۔ جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ویلفیئر برانچ نے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے 13 لاکھ 42 ہزار سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد اویس کو ٹانگ کے علاج کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار 03 سو 50 روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد عاصم کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اطہر صدیقی کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 89 ہزار 461 روپے دئیے گئے، شہید محمد انور کی اہلیہ کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی محمد سعید کو ٹانگ کے آپریشن کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن