پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، 29 پروازیں منسوخ
اسلام آباد،کراچی(سٹاف رپورٹر+این این آئی+آئی این پی )قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، پیر کو پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں پیر کو بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کیلئے پی کے 331، دبئی کیلئے پی کے 214 اور سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ ہیں۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے سکھر کیلئے پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کیلئے پی کے 841 منسوخ ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کیلئے پی کے 217 اور 118 منسوخ ہیں۔ سیالکوٹ سے دمام کیلئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کیلئے پی کے 210 منسوخ ہے، ملتان سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے)کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے پیرکو اندورن وبیرون ملک 22 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کو ایندھن فراہمی کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل روٹس کی 15 اور ڈومسٹیک روٹس کی 7 پروازیں شیڈول ہیں ، کراچی سے اسلام آباد کے لیے دو پروازیں پی کے 300 اور پی 302 جبکہ اسلام آباد سے کراچی پی کے 301 اور لاہور سے کراچی پی کے 303 بھی آپریٹ کی گئیں۔ترجمان کے مطابق کراچی سے جدہ پی کے 731، کراچی سے مدینہ پی کے 743 ، اسلام آباد سے جدہ 741، اسلام آباد سے کوالالمپور 894 ، اسلام آباد سے ریاض 753 ، اسلام آباد سے دمام پی کے 245 ، اسلام آباد سے جدہ 841 اور اسلام آباد سے ابوظہبی پی کے 261 آپریٹ کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ سے جدہ پی کے745، ملتان سے جدہ پی کے 939 ، لاہورسے مدینہ پی کے 715 ،لاہور سے دمام پی کے 247 شیڈول ہے جبکہ لاہور سے دبئی کے لیے پی کے 203 آپریٹ کی گئی ہیں۔