کراچی میں نگلیریا سے ایک اور نوجوان جاںبحق‘ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی
کراچی(نیٹ نیوز) کراچی میں نگلیریا سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نارتھ کراچی کا 22 سال کا محمد ارسل 27 اکتوبر سے نجی ہسپتال زیرعلاج تھا۔ محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا۔ سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔