بیٹی کی والد کی رضامندی کے بغیر شادی‘ خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا
لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد میں خاوند نے چھری سے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ۔ 17 سالہ لڑکی سحر نے والد کی رضامندی کے بغیر چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔جس پر سحر کے والد یاسر نے اپنی بیوی آمنہ سے جھگڑا کیا تھا۔آمنہ خاوند سے جھگڑے کے بعد اپنی بہن کے گھر لیاقت آباد آگئی تھی۔گزشتہ روز یاسراپنی سالی کے گھر لیاقت آباد آیا اوراس نے اپنی بیوی آمنہ کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔