• news

کامونکی میں بجلی چوری کرتے 3افراد پکڑے گئے

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے تین افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔گذشتہ روز واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی زاوریار خان کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے نواحی گاو¿ں دھنیسر پائیں کے محمد وقاص،ریاض اور عمران مسیح کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن