• news

کسی جماعت میںشامل نہیںہورہا، آزادحیثیت سے الیکشن لڑوں گا،چوہدری نثار

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت میںشامل نہیںہورہا،اپنے حلقہ انتخاب میںدوستوںکی مشاورت سے آزادحیثیت سے الیکشن میںحصہ لونگا، میرے تمام دوست احباب حلقہ بھر میں1985ءکی طرزپرجنونی اندازاختیارکرکے الیکشن لڑنے کی تیاری کریں،حلقہ ٹیکسلامیںسیاسی ماحول بنانے کیلئے بابو اکبردین بٹ،حاجی محمدایوب صراف،سردارراقب زمان پرمشتمل کمیٹی کاقیام،جبکہ واہ کینٹ کے علاقہ میںسیاسی امورکومضبوط ومستحکم بنانے کیلیئے سابقہ کونسلرکنٹونمنٹ بورڈواہ ملک سعیدنوازراجہ کوذمہ داری سونپی گئی،ان خیالات کااظہارچوہدری نثارعلی خان نے ملک سعیدنوازراجہ کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں”ڈیرہ سعیدنواز“پراپنے دوست احباب سے حالات حاضرہ پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن