قصور ‘بچے‘ فیروز والہ کے نواحی علاقہ میں طالبہ سے زیادتی
شیخوپورہ‘ فیروزوالا (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاﺅں تھہ شیخم میں دو کس اوباش ملزموں نے کمسن بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔کوٹلی رائے ابوبکر کے رہائشی اشرف مسیح نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میرے 8/9 سالہ پوتے (ص) کو دو نامعلوم اوباش ملزموں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی چک نمبر 44 (کالا شاہ کاکو) میں ایک اوباش نوجوان نے 12سالہ طالبہ (ز)کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالبہ کے والد محمد طارق نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت اس کی بیٹی گھر میں اکیلی رہتی تھی ملزم زاہد نے طالبہ کو نشہ آور چیز کھلا کر اپنے کوارٹر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فیروز والاپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے‘ لڑکی کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملزم کو گرفتار کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ چک 44 روڈ پر سرکاری رائس فارم کے کوارٹروں میں بااثر شخص 12 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ طالبہ کی طبیعت خراب ہونے پر جب اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو وہاں پر معلوم ہوا کہ مذکورہ طالبہ تو حاملہ ہے۔ بااثر ملزم فرار ہوگیا اور اب مزید کارروائی کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمسن طالبہ کے والد محمد طارق کے مطابق ملزم زاہد بااثر شخص ہے اور حیلے بہانہ سے اس کی بیٹی کو سرکاری رائس فارم کے کوارٹر میں لیجا کر زیادتی کرتا رہا۔