بھارت :کیرالہ دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی، 52زخمی
کوچی(کے پی آئی )بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک عیسائی مذہبی گروپ کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے کئی دھماکوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔کیرالہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے بارودی مواد پھٹنے سے ہوئے ہیں۔