14سالہ بچے نے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار کرلیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک 14 سالہ بچے نے ایسا صابن تیار کیا ہے جو جِلد کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 14سالہ لڑکے ہیمن بیکلے نے ٹاپ نوجوان سائنسدان کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔