• news

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعلقات ہیں، مسعود خان

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی طلباءاور پیشہ ور افراد کے لیے امریکہ کا دورہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا عوامی خدمات کے لئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بہترین موقع ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔ وفود کے تبادلے کے پروگرام نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور پیشہ ور افراد کے نیٹ ورکس بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 مڈ کیرئیر پاکستانی پروفیشنلز کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو ہیوبرٹ ہمفری فیلوشپ پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں میں زیر تربیت ہیں۔ رواں سال 17 پاکستانیوں کو اس پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن