احتساب عدالت نے شہباز شریف‘ حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کر لیا
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو29 نومبر کو طلب کر لیا۔ طلبی سمن جاری کر دئیے گئے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پرقومی خزانے سے شوگر ملز کے لیے گندہ نالہ تعمیر کروانے کا الزام ہے جس پر 21 کروڑ روپے لاگت آئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کو واپس عدالت بھیج دیا تھا۔ جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ریفرنس کو سماعت کے لیے عدالت پیش کیا گیا۔