پٹرول ‘ڈیزل کے نرخ برقرار ‘، مٹی کا تیل 3.82 روپے لٹر سستا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت 211 روپے تین پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔