• news

جاپان میں مسلمانوں کی ریلی، غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

 ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی مسلم کمیونٹی کے تقریباً ایک ہزار مظاہرین نے گذشتہ روز اتوار کو ٹوکیو کے ایچی گائیا ڈسٹرکٹ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب جمع ہو کر غزہ پر بمباری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں شہریوں پر بمباری پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرے میں شامل انڈونیشیائی، بنگلہ دیشی، پاکستانی، مراکشی، ترک اور ازبک کیونٹیز کے باشندوں نے ’اسرائیل دہشت گرد‘ کے نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن